28 اگست ، 2015
لاہور......لاہور ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو اسکینڈل کے ملزم تنزیل الرحمان کی درخواست خارج کردی ہے ،ملزم نے استدعا کی تھی پولیس کو اس کے خلاف مزید مقدمات درج کرنے سے روکا جائے ۔قصور ویڈیو اسکینڈل میں ملوث ملزم تنزیل الرحمان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایک مدعی کی طرف سے دی جانیوالی درخواستوں پر پولیس اس کے خلاف چار مقدمات درج کرچکی ہے ، عدالت نے ملزم کی درخواست خارج کردی ، تنزیل الرحمان نے مرکزی کیس میں ہائیکورٹ سے 30 ستمبر تک عبوری ضمانت کروارکھی تھی تاہم قصور پولیس نے اسے لڑائی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں گرفتار کرلیا تھا ۔