28 اگست ، 2015
سرگودھا.......کھیتی باڑی کرنے والے سرگودھا کے نوجوان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے تحت بی اے کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ طالبعلم جاوید اقبال کا تعلق گورنمنٹ ڈگری کالج نورپور تھل خوشاب سے ہے، 619 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اس کے والد فوت ہوچکے ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور تعلیمی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے وہ کھیتی باڑی کرتا ہے اور شام کو تعلیم پرتوجہ دیتا ہیں۔