28 اگست ، 2015
سیالکوٹ....... سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے نہتے اورمعصوم سات سال کے بچے سمیت تمام افراد کی تدفین کردی گئی۔ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر واقع کندن پور میں 8 شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جن میں ننھا بچہ بلال بھی شامل ہے، لواحقین کو تدفین کے لیے بھی انتظار کرنا پڑا کیونکہ بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں، ارکان اسمبلی اور مقامی افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ کندن پور میں کئی خاندان اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں جب کہ گائوں میں باقی بچ جانے والے افراد بھارتی گولہ باری کی وجہ سے تشویش کا شکار ہیں۔