28 اگست ، 2015
اسلام آباد........سی ڈی اے میں 62 ملازمین کے ریکارڈ کی فائلیں غائب، 62 ملازمین کو مبینہ طور پر غیرقانونی ترقیاں دی گئیں، ایف آئی اے نے سی ڈی اے سے ملازمین کا ریکارڈ مانگ لیا۔ جیونیوزکوحاصل دستاویز کےمطابق ملازمین اورافسروں کی ترقیوں کےبارےمیں ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے۔ ایف آئی نے ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے کےنام ایک خط میں کہاہےکہ ترقی پانےوالوں کی ملازمت کاریکارڈ فراہم کیاجائے۔ یہ بھی بتایاجائے کہ انہیں کس قانون کےتحت کس اتھارٹی نے ترقیاں دیں، ملازمین کی کارکردگی کےبارے میں معلومات بھی فراہم کی جائیں۔