28 اگست ، 2015
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کےفیصلےسےدھاندلی ثابت ہوگئی،آپ 50 حلقےکھول دیں،ہرجگہ دھاندلی ثابت ہوگی۔ رہنماتحریک انصاف جہانگیرترین اسلام آباد میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ورکرز کنونشن کےبعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے فیصلے سے 4 روز قبل ہی کہہ دیا تھاکہ یہ وکٹ گرےگی، پاکستان کی سیاست کابنیادی مسئلہ یہ ہے کہ جرائم پیشہ افراد رہنما بن جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل لاہور کے ورکرز کنونشن میں کرینگے۔