کھیل
18 مئی ، 2012

شاہ رخ خان کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر 5سال کی پابندی

شاہ رخ خان کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر 5سال کی پابندی

ممبئی… ممبئی کرکٹ ایسو سی ایشن نے بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ونکھیڈے اسٹیڈیم میں داخلے پر 5سال کی پابندی عائد کردی۔ اس سے قبل ایسو سی ایشن نے شاہ رخ خان پر تا حیات پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولاس راودیش مکھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ کا رویہ غیر مناسب تھا، گراوٴنڈ میں اجازت کے بغیر کوئی بھی داخل نہیں ہوسکتا، شاہ رخ کے خلاف کارروائی شواہد ملنے کے بعدکی گئی، انہیں اگر کوئی مسئلہ ہے تو ہمارے خلاف شکایت درج کرائیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے ممبئی کے وینکھاڈے اسٹیڈیم پہنچے تھے تو سیکیورٹی اور اسٹیڈیم انتظامیہ سے الجھ گئے،ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار نتین دلال اور روی ساونت نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان نشے میں دھت تھے اور سیکیورٹی اور انتظامیہ سے بدتیزی کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرادی گئی ہے۔ دوسری طرف پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں معافی نہیں مانگوں گا، انتظامیہ مجھ سے معافی مانگے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نشے میں نہیں تھا، اور شراب نہیں پیتا، اسٹیڈیمز کے قوانین جانتا ہوں، کچھ غلط نہیں کیا، میں بچوں کو لینے اسٹیڈیم گیا تھا، سیکیورٹی کے نام پر میرے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی جو برداشت نہیں کرسکتاتھا۔

مزید خبریں :