پاکستان
29 اگست ، 2015

خیبر پختونخوا:45ہزارمنتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائینگے

خیبر پختونخوا:45ہزارمنتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائینگے

پشاور......خیبرپختونخوامیں 45ہزارکےقریب منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنےعہدوں کاحلف لے رہےہیں، ضلع پشاورمیں 4ہزار7 سومنتخب نمائندےحلف لیں گےجبکہ کل ناظمین اورنائب ناظمین کےانتخابات عمل میں لائے جائینگے۔30 مئی کوخیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 45ہزارعوامی نمائندےمنتخب ہوئے،جن سے آج عہدوں کاحلف لیاجائیگا،پشاورمیں حلف لینے والے ان منتخب نمائندوں کی تعداد4ہزار7 سوہے۔ضلع وٹاون وتحصیل کونسلزکےناظمین ونائب ناظمین کےانتخابات اتوارکےروزہونگے۔بلدیاتی نمائندوں کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنےکےبعد اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے اصل مرحلےکاآغازہوگا،خیبرپختونخوامیں پہلی بار اتنے بڑےپیمانے پرنمائندےمنتخب ہوئے ہیں اورماضی کےبرعکس ان کے اختیارات میں اضافے سے ان میں جوش وخروش پایا جاتا ہے ۔ خیبر پختونخواکےبلدیاتی انتخابات کےنتیجےمیں پاکستان تحریک انصاف 9اضلاع جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن،جمعیت علمائےاسلام اورعوامی نیشنل پارٹی4،4،جماعت اسلامی 2اورپاکستان پیپلزپارٹی ایک ضلع میں اپنےناظمین لانے کی پوزیشن میں ہیں۔

مزید خبریں :