29 اگست ، 2015
حافظ آباد ......جلال پور بھٹیاں کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئےہیں۔پولیس کے مطابق جلال پور بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار ٹرک نے سرگودھا سے لاہور آنے والی مسافر وین کو ٹکر مار دی ،حادثے میں 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔حادثے میں جاں بحق والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کوٹی ایچ کیواسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا گیا ہے۔