پاکستان
29 اگست ، 2015

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 14افغانیوں سمیت 131مشتبہ افراد گرفتار

پشاور پولیس کا سرچ آپریشن، 14افغانیوں سمیت 131مشتبہ افراد گرفتار

پشاور.....پشاور کے نواحی علاقے پہاڑی پورہ میں پویس نے سرچ آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں سمیت 131مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 3اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا جبکہ پولیس کی کیوک رسپانس فورس اور ایمرجنسی رسپانس فورس نے بھی مقامی پولیس کو تعاون فراہم کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی کا عمل جاری رہا اور سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 131 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 14 افغان باشندے اور قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :