پاکستان
29 اگست ، 2015

سیاسی جماعتوں کیلئے مالی حسابات جمع کرانے کا آج آخری دن

 سیاسی جماعتوں کیلئے مالی حسابات جمع کرانے کا آج آخری دن

اسلام آباد .....الیکشن کمیشن میںسیاسی جماعتوں کے مالی اثاثوں اور اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کا آج آخری دن ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آج مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ق،اور پاکستان عوامی تحریک نے تاحال پارٹی اثاثوں کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائی ہے۔الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن ،ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی اور جے یوآئی سمیت 40سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مالی حسابات جمع کرادئیے ہیں۔

مزید خبریں :