29 اگست ، 2015
سرگودھا ......سرگودھا شہر سے 13کلو میٹر دور قائم گورنمنٹ نوازشریف کالج کی عمارت 3برس سے طلبا کی منتظر ہے۔طلبا کی بڑی تعداد کالج شہرسے دوراور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے فقدان کے باعث داخلہ لینے کو تیار نہیں۔طلبا کے مطابق ویرانے میں سیم زدہ زمین پر قائم کالج کی عمارت بوسیدہ ہوچکی ہےاور کالج میں بجلی اور پانی بھی موجود نہیں ہےجبکہ اس کے راستے پر لوٹ مار بھی عام ہے۔ڈائریکٹر کالجزکے مطابق کالج شہر سے دورہے،جس کے قریب بس اڈا بنادیا جائے تو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ چاردیواری بناکر خاردارتاریں لگادی گئی ہیں،2کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ کالج عمارت شاندار ہے،جس کا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 16اپریل 2012ء کو افتتاح کیا تھا۔