پاکستان
29 اگست ، 2015

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

کراچی ...... رینجرز نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ جمع کرادی ہے ۔ عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی شوگر،بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن نارمل ہے،انہیں ضروری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی دیکھ بھال کیلئے 2اسسٹنٹ نرسیں 24گھنٹے موجود رہتی ہیں۔عدالت نے رپورٹ منظور کرتے ہوئےعلاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :