30 اگست ، 2015
لندن......... وسیم اکرم نے گاڑی پر فائرنگ کرنے والے کو معاف کردیا۔ وسیم اکرم نے جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں معاف کرنے اور آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں ،عامر رحمان نے مجھے ایس ایم ایس کیا ، میں نے معاف کردیا ، پولیس سے یہی درخواست ہے کہ عامر رحمان کا اسلحہ لائسنس منسوخ کیا جائے، پاکستان میرا ملک ہے ، میں وہاں سیکورٹی لے کر نہیں چلتا،میں دنیا میں کہیں اور نہیں صرف پاکستان میں رہنا چاہتا ہوں۔