پاکستان
30 اگست ، 2015

نیب نے منظور قادر کی املاک کو فروخت یا منتقلی سے حکام کو روک دیا

نیب نے منظور قادر کی املاک کو فروخت یا منتقلی سے حکام کو روک دیا

کراچی........ نیب نے منظور قادر کی املاک کو فروخت یا منتقلی سے حکام کو روک دیا۔ نیب کی جانب سے متعلقہ حکام کولکھا گیا خط جیو نیوز نے حاصل کر لیا، خط رجسٹرار کلفٹن، آئی جی رجسٹریشن سندھ اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کو لکھا گیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیابان اقبال کلفٹن میں واقع منظور قادرکے پلاٹ کی فروخت، منتقلی اورتبدیلی کی اجازت نہ دی جائے، ایساکرنے والوں کے خلاف نیب آرڈیننس کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منظور قادر سابق ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تھے۔

مزید خبریں :