پاکستان
30 اگست ، 2015

کراچی میں ایم کیو ایم کے لاپتا افراد کے اہل خانہ کا مظاہرہ

کراچی میں ایم کیو ایم کے لاپتا افراد کے اہل خانہ کا مظاہرہ

کراچی.......ایم کیو ایم کے لا پتا افراد کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب پر اپنے عزیزوں کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں لا پتا افراد کے اہل خانہ اور ایم کیو ایم مسنگ پرسن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین نے لا پتا افراد کی بازیابی کے لیے نعرے بھی لگائے۔ اس سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم مسنگ پرسن کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے درجنوں بے گناہ کارکنوں کو لا پتا کیا گیا ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والےادارے لا پتا افراد کو عدالتوں میں پیش کریں ۔

مزید خبریں :