30 اگست ، 2015
ٹوبہ ٹیک سنگھ.......پاکستان علما ء کونسل کے چیرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت سمیت کسی بھی ملک کی طرف سے جارحیت کی صورت میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی ،ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان کو کمزور کیا ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتہا پسندی ختم کرنا ہو گی۔