31 اگست ، 2015
لاہور......سوئی ناردرن گیس کمپنی نےپنجاب بھرکےسی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کر دی۔گاڑیوں اور سی این جی اسٹیشنز کے مالکان اور عملےنےاس اعلان پر سُکھ کا سانس لیاہےمحکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کےترجمان کےمطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی اتوار کی رات8بجےسےبحال کی گئی ہے،جوغیرمعینہ مدت تک جاری رہے گی،ترجمان نے مزید کہاکہ ایل این جی کی فراہمی میں بہتری آنے پر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی شروع کی گئی ہے۔دوسری جانب گاڑیوں اورسی این جی اسٹیشنز کے مالکان اور عملےنےاس اعلان پر سُکھ کا سانس لیاہے،گاڑی مالکان کاکہناہےکہ گیس ملنےسےان کی آمدن میں اضافہ ہوگا ، جبکہ سی این جی اسٹشنز کےمالکان کہتےہیں کہ ان کا کاروبار دوبارہ شروع ہونے سےعملے میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔