31 اگست ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہمیں نے ایک بار بھی یہ نہیں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن میں ملوث ہیں،جیو ٹی وی کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سائرہ افضل تارڑ نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ ڈاکٹر عاصم کرپشن میں ملوث ہیں ،انکے کیخلاف کوئی چیزثابت نہیں ہوئی تومیں ان پرالزام کیسےلگاسکتی ہوں،مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم نواز شریف انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے ،پی ایم ڈی سی کی معطلی کا آرڈیننس 120 دنوں کے لیے ہے ،پی ایم ڈی سی کی انتظامی کمیٹی کے لوگ متنازع رہے ہیں ۔ہم نے اور پیپلز پارٹی نے آمریت کے دور میں مل کر قربانیاں دی ہیں۔