پاکستان
01 ستمبر ، 2015

فیصل آباد ، سی آئی اے پولیس نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیالیے

فیصل آباد ، سی آئی اے پولیس نے شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیالیے

فیصل آباد........فیصل آبادمیں سی آئی اے پولیس نے دبئی سے آنے والے ایک شہری سے مبینہ طورپرڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیالئے۔اہلکاررقم کی وصولی کے لئے مغوی کو اپنی تحویل میں بینک بھی لیکر گئے۔دبئی سے آنے والے ایک شہری محمد طارق نے جیونیوزکو بتایا کہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکار اسے گھر سے اسلحہ کے زورپر اپنے ساتھ لے گئے۔تھانہ فیکٹری ایریاکے سی آئی اے سیکشن میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعداس سےڈیڑھ لاکھ روپے طلب کیے گئے۔محمد طارق نے مزیدبتایا کہ رقم کی ادائیگی کے لئےایک سادہ لباس اہلکاراپنی تحویل میں اسے بینک لیکر گیا۔جس کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔رقم کی وصولی کے بعد اہلکاروں نے اسے آزادکردیا۔محمد طارق نے سی پی اوفیصل آبادافضال کوثر کوسارے ماجرے سے آگاہ کیاتو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی عباس کو حراست میں لے لیاگیاہے۔جبکہ دیگر اہلکاروں کانسٹیبل مصطفیٰ اورطارق سمیت ان کے ساتھیوں انا عمران اورشہبازکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہےہیں ۔ رقم کی برآمدگی کے لئے بھی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں :