پاکستان
01 ستمبر ، 2015

کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر اسکیننگ اورسرویلینس سسٹم نصب

کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پر اسکیننگ اورسرویلینس سسٹم نصب

کراچی.......کراچی میں اسلحہ اور منشیات کی ترسیل روکنے کے لئے رینجرز نے شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر اسکیننگ اورسرویلینس سسٹم لگا دیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ٹول پلازہ پر اسکیننگ وہیکل سسٹم لگا دیا گیا ہے جس کی مدد سے ہر قسم کے ٹرک اور کنٹینر کو اسکین کیا جاسکے گی جس سے شہرمیں اسلحہ اور منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی جب کہ سرویلنس سسٹم ٹائرزمیں چھپی چیزوں کو بھی اسکین کرسکتاہے۔رینجرزکرنل کلیم الہی کاکہناہےکہ یہ سسٹم ٹرک نما اسکیننگ وہیکل ہےجسے4 افرادآپریٹ کرتے ہیں،اسکیننگ وہیکل کی لمبائی چھ عشاریہ میٹرہے،ابتدامیں3اسیکننگ وہیکل کوچین سےبرآمد کیا گیا ہےجس کی مدد سے شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی نگرانی اور ہتھیاروں اورغیرقانونی اشیاکی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزید خبریں :