01 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ہو ئی ہے،ذرائع کے مطابق ملک کی اندرونی اورسرحد پر سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ کراچی آپریشن اور حالیہ گرفتاریوں کا معاملہ بھی زیر غورآیا۔وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اہم ملاقات میںآپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے اور فاٹا میں تعمیر نو کے معاملات کے ساتھکراچی آپریشن اورحالیہ اہم گرفتاریوں کا معاملہ بھی زیرغور آیا ہے۔