دنیا
02 ستمبر ، 2015

روس کا نیا مشن’ سویوز ‘بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

روس کا نیا مشن’ سویوز ‘بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ

ماسکو...... روس نے نیا خلائی مشن سویوز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر روانہ کر دیا۔ مشن میں پہلی بار ڈنمارک کا خلا باز بھی شامل ہے ۔ سویوز مشن قازقستان کے شہر بیکونور سے خلا میں روانہ ہوا۔ خلا ئی مشن میں ڈنمارک کے ساتھ روس کے2 خلاء باز شامل ہیں۔ مشن 2 روز بعد خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا، 8 روز بعد دو خلا بارز واپس آجائین گے جبکہ تیسرا خلاء باز6 ماہ بعد اسٹیشن پر پہلے سے موجود خلاء باز کے ہمراہ زمین کیلئے روانہ ہونگے۔ سویز مشن کا مقصد خلاء میں زیادہ عرصے تک قیام کےا ثرات کا مطالعہ کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں مریخ پر سفر کیا جاسکے۔

مزید خبریں :