03 ستمبر ، 2015
کراچی.........سپریم کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کراچی کے ایک پلازہ کے پارکنگ ایریا سے تجاوزات کا ملبہ ہٹاکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔نسیم پلازہ کے رہائشی کی درخواست کے مطابق تجاوزات گرائے جانے کے بعدپارکنگ ایریا سے تاحال ملبہ نہیں ہٹایا گیا تھا۔عدالت نے رہائشی کی شکایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو پارکنگ ایریا صاف کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر لسبیلہ چوک پرواقع نسیم پلازہ کے پارکنگ ایریا سے تجاوزات ختم کی تھیں۔