03 ستمبر ، 2015
حیدرآباد......سی آئی اے ٹھٹھہ نے حیدرآبادمیں کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم ایک وزیرکا ذاتی ملازم ہے۔ڈی ایس پی انورلاکھو کے مطابق سی آئی اے ٹھٹھہ نے رات گئے حیدرآبادکے علاقے قاسم آبادمیں چھاپہ مارا اور ملزم بشیربروہی کو گرفتار کرلیا ۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم نےنوماہ قبل ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کے بھتیجے آصف میمن کواغوا کرکے75لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم ایک وزیر کا ذاتی ملازم ہے۔