03 ستمبر ، 2015
لاہور........قومی کرکٹر محمد حفیظ سے پلاٹ کی خرید و فروخت میں فراڈ کے معاملے پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ محمد حفیظ سے فراڈ کرنیوالوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔