انٹرٹینمنٹ
03 ستمبر ، 2015

ہالی ووڈ فلم"دی نائٹ بیفور"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

 ہالی ووڈ فلم

نیویارک.........تین گہرے دوستوں کی محبت کے گِرد گھومتی نئی ہالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم"دی نائٹ بیفور"کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارجوناتھن لیون کی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار جوزف گورڈن، سیٹھ روجن اوراینتھونی میکی نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مِلی سائرس،کین ویسٹ، لیزی کیپلن، مائیکل شینن، مینڈی کیلنگ اورنیٹالی نیپ شامل ہیں۔ایوان گولڈ برگ، جیمز ویور اور روجن سیٹھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی تین ایسے گہرے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو طویل عرصے بعد نیو یارک سٹی میں کرسمس کے موقع پر اپنی سالانہ چھٹیاں ایک ساتھ منانے اکھٹے ہوتے ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 25نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :