05 ستمبر ، 2015
ڈوالا.........افریقی ملک کیمرون میں 2خودکش حملوں میں30 افراد ہلاک، 143زخمی ہوگئے۔ جس میں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کیمرون کے شمالی حصے کیراوا میں واقع فوج کے ایک کیمپ کے قریب ہوئے۔ اس علاقے میں کیمرون فوج شدت پسند گروپ بوکو حرام کے نائجیریا سے آنے والے جنگجووں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔