دنیا
08 ستمبر ، 2015

مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تارکین وطن کی یورپ آمد کا سلسلہ جاری

مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے تارکین وطن کی یورپ آمد کا سلسلہ جاری

بڈاپسٹ ...... مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے جنگ زدہ ملکوں سے تارکین وطن کی یورپ آمد کا سلسلہ جاری ہے، سربیا سے ہنگری میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے دارالحکومت بڈاپسٹ تک پیدل سفر شروع کر دیا ۔جرمنی اور آسٹریا کی طرف سے تارکین وطن کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی ہزاروں افراد نے وہاں کا رخ کر لیا ۔سربیا سے آنے والے سیکڑوں تارکین وطن پولیس کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے ہنگری میں داخل ہو گئے۔ پیر کو تارکین وطن کی کیمپ سے نکلنے کی کوشش میں پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔حکام کے مطابق سرحدی قصبے روسکے سے تین سو تارکین وطن پولیس کی نگرانی میں پیدل بداپسٹ کی جانب چل پڑے تاہم بسوں کی سہولت دینے کی یقین دہانی پر انہوں نے اپنا سفر ترک کر دیا۔ جرمنی کے شمالی شہر ہیم میں ایک ویئر ہائوس کو تارکین وطن کے کیمپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔کیمپ میں شام ، عراق اور افغان تارکین وطن کو بسایا جا رہا ہے۔جرمنی کی حکومت نے تارکین وطن کی امداد کی لیے تین ارب یورو وفاقی ریاستوں اور مقامی کونسلوں کو دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ مزید تین ارب یورو وفاقی سطح پر ہونے والے پروگراموں کی مد میں خرچ کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :