پاکستان
09 ستمبر ، 2015

حملے کا مقصد میڈیا انڈسٹری کو ہراساں کرنا ہے،ایم ڈی جیو نیوز

 حملے کا مقصد میڈیا انڈسٹری کو ہراساں کرنا ہے،ایم ڈی جیو نیوز

کراچی ......جیو نیوز کے منیجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے جیو نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملے کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے کہا کہ حملے کا مقصد صرف جیو نہیں بلکہ پوری میڈیا انڈسٹری کو ہراساں کرنا ہے،پولیس اس کے پیچھے کے محرکات تلاش کرے۔

جیو انتظامیہ نےحملے میں سیٹلائٹ انجیئنر ارشد جعفری کے قتل کی مذمت کی اور کہا کہ ہم غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مقتول کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایم ڈی جیو نیوز نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حملہ پاکستان کے آزاد میڈیا پر حملہ ہے، پولیس سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ا س قتل کی تیزی سے شفاف تحقیقات کرے گی ، اس قتل کے منصوبہ سازوں اور حملہ آوروں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

مزید خبریں :