دنیا
19 مئی ، 2012

برطانیہ میں ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کی تیاریاں جاری

برطانیہ میں ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کی تیاریاں جاری

لندن ... برطانیہ میں ملکہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں اور اس کے لیے گیت ریلیز کردیاگیاہے جبکہ فلائی پاسٹ کی مشق کی گئی رائل ائیر فورس کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کا شاندارمظاہرہ کیا۔تقریب کے روز78طیارے فلائی پاسٹ کریں گے اور حیرت انگیز کرتب دکھائیں گے جس میں ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے خصوسی مظاہرہ بھی شامل ہوگا۔ ملکہ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی پر بجایا جانے والا گانا بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔اس گانے میں دولت مشترکا کے210 موسیقاروں نے حصہ لیا ہے۔اوراسے سنگ کا نام دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :