دنیا
19 مئی ، 2012

امریکی ایوان نمائندگان نے دفاعی بجٹ منظور کرلیا

امریکی ایوان نمائندگان نے دفاعی بجٹ منظور کرلیا

واشنگٹن ... امریکی ایوان نمائندگان نے 642ارب ڈالر سے زائد کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا ہے۔ پاکستان کے لئے کولیشن سپورٹ فنڈ سمیت مختلف مدوں میں دو ارب نوے کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ کولیشن سپورٹ فنڈ کی ادائیگی نیٹو سپلائی روٹس کھولنے سے مشروط کی گئی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے دوران 299 ارکان نے دفاعی بجٹ کے حق اور 120 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیئے۔ بجٹ میں امریکی صدر کے تجویز کردہ اخراجات سے زیادہ رقم رکھی گئی ہے۔ افغان جنگ اور دیگر غیرملکی آپریشنزکیلیے 88 ارب 50 کروڑ ڈالر رکھے گئے ہیں۔ پاکستان سے متعلق تمام پروگرامز بھی بجٹ کا حصہ ہیں جس میں کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت تقریباً دو ارب ڈالر اور اکنامک سپورٹ فنڈ کی مد میں تقریبا 92 کروڑ 80 لاکھ ڈالربھی شامل ہیں۔ تمام رقم امریکی محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔۔ پاکستان کے لئے سویلین امداد ، اقتصادی امداد اور دیگر منصوبے متاثر نہیں ہوں گے تاہم کولیشن سپورٹ فنڈ کی رقم نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی سے مشروط کی گئی ہے۔ ترمیمی بل میں وزیر دفاع سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لئے امریکا کی مدد کررہا ہے اور نیٹو سپلائی لائنز کھلی ہیں۔

مزید خبریں :