09 ستمبر ، 2015
کراچی........... پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن (پی بی اے) نے ایکسپریس نیو زکی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی۔ پاکستان براڈ کاسٹرزایسو سی ایشن کااجلاس ہوا جس میں ریٹنگ کےمعاملےمیں جعلسازی کےمعاملےکا جائزہ لیا گیا۔
پی بی اے کا کہنا ہے کہ ایکسپریس کو شوکا ز جاری کر دیا گیا ہے، شوکاز میں میڈیا لاجک کےدیے گئے شواہد اور انٹرنیشنل آڈٹ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، ایکسپریس نیو زکو پی بی اے کو موقف دینے ،دفاع یاالزامات کا جواب دینے کیلئے10دن کی مہلت دی گئی ہے۔
پی بی اے کے مطابق ایکسپریس نیو ز پی بی اے کو شواہد یا الزام کا جواب دینے میں ناکام رہا، اسلئے ایکسپریس نیو زکی رکنیت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔