دنیا
19 مئی ، 2012

فرانس نے افغانستان سے فوج نہ نکالنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

فرانس نے افغانستان سے فوج نہ نکالنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

واشنگٹن ... فرانس کے نو منتخب صدر نے افغانستان سے فوج نہ نکالنے کا امریکا کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ واشنگٹن میں صدر اوباما اور نو منتخب فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر نے بتایا انہوں نے صدر اوباما کو آگاہ کیا ہے کہ وہ رواں سال کے اختتام تک افغانستان سے فرانسیسی فوجیوں کو واپس بلانے کے اعلان پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس دوسرے طریقوں سے افغانستان میں تعاون جاری رکھے گا۔افغان صدرحامد کرزئی بھی نیٹو سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے شکاگو پہنچ گئے ہیں افغان صدر حامد کرزئی اور صدر اوباما کی ون آن ون ملاقات نیٹو سربراہ کانفرنس کے موقع پر ہو گی۔ کانفرنس میں نیٹو ممالک کے سربراہان 2014 میں اتحادی فوج کے انخلاء سے پہلے آخری دو سال کے معاملات پر غور کریں گے۔ کانفرنس میں 2014 کے بعد افغان فورسز پر آنے والے سالانہ چار ارب دس کروڑ ڈالر کے اخراجات پورے کرنے کے لئے رکن ممالک سے تعاون کی اپیل بھی کی جائے گی۔

مزید خبریں :