10 ستمبر ، 2015
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل ہوا ہے زیادہ تر پر عمل نہیں ہورہا ، کسی صوبے میں پیش رفت زیادہ ہے ، کہیں کم ہے اور کہیں بالکل بھی نہیں ، اب اس میٹنگ کا نتیجہ نکلنا چاہئے۔
نیشنل اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کےہرحصےپرعمل درآمدضروری ہے،دہشت گردی کےخاتمےکےلیےچوکنارہناہوگا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ انسداددہشت گردی سےمتعلق آج کادن اہمیت کاحامل ہے،دہشت گردی کےخاتمے کےلیےاجلاس نتیجہ خیزہوناچاہیے۔