پاکستان
11 ستمبر ، 2015

رحیم یارخان : سیمنٹ سے بھرا ٹریلرکارپر الٹ گیا ، ایک شخص جاں بحق

رحیم یارخان : سیمنٹ سے بھرا ٹریلرکارپر الٹ گیا ، ایک شخص جاں بحق

رحیم یارخان.......رحیم یارخان میں سیمنٹ سے بھرا ٹریلر کار پر الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ دو گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود کار کو ٹریلر کے نیچے سے نہیں نکالا جاسکا۔ مزید لوگوں کے کار میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

افسوسناک حادثہ رحیم یار خان کے علاقے شیخ واہن کے قریب پیش آیا جہاں قومی شاہراہ پر کراچی سے ظاہرپیر جانیوالی کار کے اوپر سیمنٹ کی بوریوں سے بھرا ٹریلر الٹ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر کے نیچے دبی کار میں چار مسافر سوار تھے جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ کار کو تاحال ٹریلر کے نیچے سے نکالا نہیں جاسکا ، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ہیوی مشینری منگوالی ہے۔

مزید خبریں :