11 ستمبر ، 2015
واشنگٹن.......دنیا بھر کی تنقید کے بعد امریکی صدر اوباما کا اگلے سال دس ہزار شامی باشندوں کو پناہ دینے کا اعلان کردیا ۔
پناہ گزینوں کی ناکافی امداد پر شدید تنقید کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی انتظامیہ کو مزید شامی پناہ گزینوں کو داخلہ دینے کا حکم دیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر اوباما نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ تیس ستمبر تک رواں مالی سال کے دوران ایک ہزار آٹھ سو پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے انتظامات کریں۔ جبکہ اگلے مالی سال کے دوران کم سے کم دس ہزار شامی مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے انتظامات کیے جائیں۔