11 ستمبر ، 2015
لاہور.......لاہورکےعلاقے ٹائون شپ میں آگ سے 50 سے زائد دکانیں جل گئیں، جس کےنتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان راکھ ہوگیا۔ ٹائون شپ کےماڈل بازارمیں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے 50 سےزائد اسٹالزکولپیٹ میں لےلیا۔
فائربریگیڈ نےفوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پرقابو پایا، آگ اس قدر شدید تھی کہ کوئی دکاندار کوشش کے باجود اپنا سامان نہ بچا سکا۔ آگ کی تپش اور دھوئیں کے باعث ایک نوجوان بے ہوش ہوگیا۔