پاکستان
12 ستمبر ، 2015

ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پرامن یوم سوگ کا اعلان

ایم کیو ایم کا آج ملک بھر میں پرامن یوم سوگ کا اعلان

کراچی......... ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے الزام لگایا کہ ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے،متحدہ قومی موومنٹ نے کارکنوں کے ماورائے قتل کیخلاف آج ملک بھر میں پر امن یوم سوگ منانے کا اعلان بھی کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایم کیو ایم کے 3کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا،ڈیڑھ سو کارکن لاپتہ ہیں، ہم یہ معاملہ ہر فورم پر اُٹھا چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔انہوں نے اعلان کیا کہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف آج پُرامن یوم سوگ منایا جائے گا۔

دوسری جانب رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی سرپرستی اوران کے مارےجانے پرایم کیو ایم کا واویلا ناقابل فہم ہے، رینجرزپر4کارکنان کےماورائے عدالت قتل کاالزام ایم کیوایم کاگمراہ کن پروپیگنڈہ ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ چاروں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اوربھتاخوری میں ملوث تھے، ایم کیو ایم کی ایما پر یہ پارٹی کارکن سیف ہاؤسز میں روپوش تھے۔ ٹارگٹ کلر،سہولت کار، مالی معاونت کرنے والوں کےخاتمےتک آپریشن جاری رہے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ہڑتالوں کی سیاست کو ختم کیاجائے گا ، کسی کو زبردستی مجبور کرکے دکانیں بندکرانا کسی کاحق نہیں۔

مزید خبریں :