12 ستمبر ، 2015
مکہ مکرمہ......مسجد الحرام میں طوفانی بارش کے دوران تعمیراتی کرین گرنےسےشہیدعازمین کی تعداد 107 ہوگئی ہےجبکہ52 پاکستانیوں سمیت 238 عازمین زخمی ہوئے ہیں ۔
مکہ مکرمہ کےاسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ہےجہاں زخمیوں کوطبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کےدوران تعمیراتی کرین مسجدالحرام پرگرنےسےاموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔
عینی شاہدین کادعوی ہےکہ صفی اورمروہ کےدرمیان یہ حادثہ جمعہ کونمازعصر کےکچھ ہی دیربعد مشرقی حصےمیں پیش آیاجب مسجد کےاحاطےمیں عازمین کی بڑی تعدادجمع تھی۔ کرین تیسری منزل پرگری اورپھراسکے کئی ٹکڑےفرش پرموجودعازمین پرجاگرے۔فرش پربھی گہراگڑھاپڑ گیا۔جاں بحق اورزخمی افراد کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔جہاں انکی شناخت کاعمل جاری ہے۔
برطانوی میڈیاکےمطابق زخمیوں میں پاکستانی ،بھارتی،بنگلادیشی اور ایرانی شہری بھی شامل ہیں ۔مسجدالحرام کی توسیع کایہ منصوبہ بن لادن گروپ کےزیرنگرانی جاری تھااورجرمن کمپنی کی اس کرین کےبارےمیں خیال ظاہرکیاجارہاہےکہ اس پربجلی گری تھی۔مکہ کےگورنرنے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دیتےہوئےفوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ شہریوں سےاپیل کی گئی ہےکہ زخمیوں کوخون کےعطیات دیےجائیں۔جس کےبعدلوگوں کی بڑی تعداد نےاسپتالوں کارخ کرلیاہے۔
سن دوہزار تیرہ میں تیس لاکھ عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی تھی تاہم اس بار توسیعی منصوبوں کے سبب اس بارسعودی عرب کی جانب سے عازمین کی تعدادمیں کمی کردی گئی تھی۔ اوران میں سےاکثرمنصوبےحج سےپہلے مکمل کیےجانے کاامکان تھا۔