دنیا
19 مئی ، 2012

برطانیہ کاافغان جنگ کو 20ارب پونڈاور414جانوں کا خراج

برطانیہ کاافغان جنگ کو 20ارب پونڈاور414جانوں کا خراج

کراچی…محمد رفیق مانگٹ… برطانیہ کیلئے افغان جنگ20ارب پونڈ کے اخراجات اور414فوجی ہلاکتوں کا سبب بن گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ کے لئے افغان جنگ کے اخراجات 20ارب پونڈ سے تجاوز کر جائیں گے، افغان جنگ پر برطانوی ٹیکس دہندگان کے اتنے بڑے اخراجات کا انکشاف ڈیویڈکیمرون کے شکاگو کانفرنس کی روانگی کے موقع پر سامنے آیاجہاں وہ افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاء کی حتمی تاریخ کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ مارچ2012تک برطانیہ پہلے ہی افغان جنگ پر17.3ارب پونڈ خرچ کر چکاہے۔ یہ اعداد شمار رواں موسم گرما میں سرکاری طور پر سامنے لائیں جائینگے تاہم وزارت دفاع کے مطابق افغانستان سے پاکستان کے زمینی راستے سے برطانوی سازوسامان کے نکالنے پر 8سو ملین پونڈ کے اضافی اخرجات آئیں گے۔ اس کے علاوہ افغان فورسز کے لئے 25.3ارب پونڈ کے قائم کردہ فنڈ میں بھی برطانیہ کو رقم دینی ہوگی۔مالی اخراجات کے علاوہ 414برطانوی فوجی افغان جنگ میں مارے جا چکے ہیں۔ کئی ممالک کے فوجی سربراہان کو خدشہ ہے کہ افغان جنگ سے نکلنے میں تیزی سے باغی اور جنگجو مقامی افغان فورسز پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔ اخبار کے مطابق دیگر ممالک کو بھی افغانستا ن کے لئے مالی بوجھ میں اشتراک کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :