پاکستان
13 ستمبر ، 2015

پی پی پی کو اپنا نام کرپشن پارٹی رکھ لینا چاہیے، نہال ہاشمی

پی پی پی کو اپنا نام کرپشن پارٹی رکھ لینا چاہیے، نہال ہاشمی

کراچی.......مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اپنا نام بدل کر کرپشن پارٹی رکھ لینا چاہیے،انہیں کرپٹ لوگوں کے ووٹ بھی مل جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے پیپلز پارٹی پرسخت تنقید کی۔ ن لیگ سندھ کے صدر اسماعیل راہونے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کردیا ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی ادارے اور بلدیاتی انتخابات کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، ایسا نہ ہوا تو احتجاج کریں گے ۔ ان کا کہناتھا کہ پی پی پی کی کرپشن کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کو کام کرنے سے نہ روکا جائے۔

سینیٹر نہال ہاشمی نے تو پیپلز پارٹی کو نام تبدیل کرنے کی تجویز دے ڈالی۔ بولے پی پی پی کو اپنا نام کرپشن پارٹی رکھ لینا چاہیے۔ انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا آڈٹ رکارڈ چیک کیا جائے۔

ن لیگ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر سندھ حکومت چلانے والے باز آجائیں اوربلاول بھٹو زرداری رٹی رٹائی تقاریر سے باہر نکل آئیں۔

مزید خبریں :