پاکستان
14 ستمبر ، 2015

کراچی: مختلف حادثات اور واقعات میں 2ملزمان گرفتار، 6افراد زخمی

کراچی: مختلف حادثات اور واقعات میں 2ملزمان گرفتار، 6افراد زخمی

کراچی.........کراچی کے علاقے عید گاہ میں پولیس مقابلے میں 2اسٹریٹ کرمنلز زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ ایس پی سٹی زیشان صدیقی کے مطابق عید گاہ کے علاقے میں نشتر روڈ پر کے ایم سی ورکشاپ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔

ملزمان سےفائرنگ کے تبادلےکے دورانشہریار اور ابرار نامی 2افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹل اور بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں سپر ہائی وے پر تیز رفتار سوزو کی الٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سپر ہائی پر انصاری پل کے قریب تیز رفتار سوزوکی بس سبزی منڈی جاتے ہوئے الٹ گئی۔

اس واقعہ کے نتیجے میں بس میں موجود 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :