پاکستان
14 ستمبر ، 2015

کراچی :سائٹ میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی :سائٹ میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی......کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سائٹ میں نورس چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی،جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کردی گئیں۔

بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا،آگ کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :