پاکستان
14 ستمبر ، 2015

لاہور کے قریب رائیونڈ میں پولیس کاسرچ آپریشن

لاہور کے قریب رائیونڈ میں پولیس کاسرچ آپریشن

لاہور ........لاہور کے قریب رائیونڈ میں پولیس کاسرچ آپریشن، مدارس کے طلبا کے کوائف چیک کیے گئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

پولیس کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کی بھاری نفری نے رائیونڈ سٹی میں سرچ آپریشن کیا، جس میں مدارس کے طلبا کے کوائف چیک کیے گئے ۔

سرچ آپریشن کے دوران رائیونڈ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے کوائف بھی چیک کیے گئے تاہم پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں :