پاکستان
14 ستمبر ، 2015

ملتان دھماکا بظاہر خود کش نہیں، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

ملتان دھماکا بظاہر خود کش نہیں،  ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

ملتان........ملتان بم دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

وہاڑی چوک پر گذشتہ شام بم دھماکاہوا جس نے چار سال کےبچے اور 2 خواتین سمیت11افراد کوموت کی نیند سلادیا۔نشتر اسپتال میں زیر علاج 58 زخمیوں میں سے 19 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے،دھماکاخیز مواد میں آگ لگانے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔دھماکے کے مقام پر 2 فٹ 3 انچ چوڑا اور 5 انچ گہرا گڑا پڑا گیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور بارودی مواد کو بیگ میں لیکر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔حملہ آور کس مقام کو اپنا ہدف بنانا چاہتے تھے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی دو مشکوک لاشوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجوادئیے گئےہیں ۔ واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :