14 ستمبر ، 2015
لاہور......لاہورہائیکورٹ نےبچوں سےجبری مشقت کےخلاف درخواست کی سماعت کےدوران ریمارکس دیئےہیں کہ چائلڈلیبر آئین کی خلاف ورزی ہے،قانون موجودہونےکےباوجودعملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔
عدالت نےوفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیاکہ چائلڈ لیبر سے متعلق ڈیٹا جمع کرائیں۔لاہورہائیکورٹ کےجسٹس منصورعلی شاہ نے ہیومن سیفٹی کمیشن کی درخواست کی سماعت،درخواست گزار نے مؤقف اختیارکیاکہ چائلڈ لیبر آئین کےآرٹیکل 3اور 11کی خلاف ورزی ہے،استدعاہےکہ عدالت ملک بھر میں چائلڈ لیبر روکنےاوراس میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نےریمارکس دیئےکہ قانون موجودہے،مگر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو ڈیٹا جمع کرانےکاحکم دیتےہوئے کیس پر مزیدکارروائی10 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔