پاکستان
14 ستمبر ، 2015

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

کراچی........ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدرات میں کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں جاری ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان دیگر ارکان کے ہمراہ محکمۂ موسمیات کی چھت سے دوربین کے ذریعے چاند دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مختلف علاقوں سے زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ذمے داران سے بھی رابطہ ہے تاکہ ان علاقوں سے موصولہ شہادتوں کی روشنی میں چاند کا اعلان کیا جاسکے۔ کچھ دیر بعد مفتی منیب الرحمان ذی الحجہ کا چاند نظر آنے یا نہ نظر آنے سے متعلق اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :