15 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.....نیپرا نے جون کے لیے 2روپے 19پیسے جبکہ جولائی کے لیے 2روپے 14پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست منظورکرلی ہے ۔
جون اور جولائی کی فیول ایڈجسمنٹ کیلئے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کی ۔
چیئرمین نیپرا نے درخواست تاخیر سے بھیجنے پرسنٹرل پاورپرچیز ایجنسی کی تنبیہ کی اوربتایاکہ جون میں صارفین کو 20ارب جبکہ جولائی میں 22ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔