دنیا
16 ستمبر ، 2015

فیس بک پر ’ڈس لائک‘ کا بٹن جلد آئے گا : زوکربرگ

فیس بک پر ’ڈس لائک‘ کا بٹن جلد آئے گا : زوکربرگ

کیلیفورنیا ......فیس بک پر پسندیدگی کا اظہار کرنے کیلئے تو لائک کا بٹن موجود ہے ،لیکن ناپسندیدگی کا اظہار کسی نشان کے ذریعے کرنا ممکن نہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے کیلیفورنیا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جلد ہی ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کیلئے ڈس لائیک کا بٹن جلد ایکٹو کردیا جائیگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ’ڈس لائک‘ کے بٹن کو تجرباتی طور پر متعارف کرانے کے اب بہت قریب ہیں، اب تک ڈس لائک بٹن کے لیے سینکڑوں افراد ان سے مطالبہ کر چکے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ماہر پروفیسر اندریا فورٹے کہتی ہیں کہ اس بٹن کو لوگ کسی پوسٹ سے اتفاق نہ کرنے کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں یا اس کے ذریعے کسی افسوسناک واقعے جیسے موت یا نقصان کے بارے میں ڈالی جانے والی پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں :