17 ستمبر ، 2015
برلن.......جرمن چانسلر انجیلا مارکل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رکن ملکوں کے لیڈروں کا سربراہ اجلاس اگلے ہفتے کے دوران طلب کرے۔ انہوں نے مہاجرین کے معاملے پر ایک مشترکہ حل تلاش کرنے کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابقجرمن چانسلر نے سربراہ اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے واضح کیا کہ اِس سمٹ میں مہاجرین کی آمد سے پیدا ہونے والے یورپی بحران کا ایک مشترکہ حل تلاش کیا جائے۔ برلن میں اپنے آسٹرین ہم منصب ویرنر فے مان سے ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ س وقت ایک انتہائی مشکل صورت حال کے علاوہ بڑے چیلنج کا سامنا ہے
ادھر معلوم ہوا ہے کہ سربراہ اجلاس کے مطالبے میں آسٹریا کے ساتھ سلوواکیہ بھی شامل ہو گیا ہے۔اْدھر جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ جو رکن ریاستیں مہاجرین کے بوجھ میں حصہ دار بننے سے کترا رہی ہیں، اْن پر جرمانہ عائد کیا جائے۔